پاکستان

فیک نیوز سے کیسے بچیں ؟چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

لاہور:چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی صدارت میں فیک نیوز کے تدارک کے حوالے سے ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا۔  رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے فیک نیوزکے خاتمے کےلیے حکومت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے  وزیراعظم  شہباز شریف پاکستان کو معاشی طور پرمستحکم بنانے کے روڈ  میپ پر گامزن ہیں ملک میں سعودیہ ایک سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے جبکہ سی پیک ٹو کے آغاز سے جلد ہم معاشی خودمختاری حاصل کر لیں گے۔ لاہور کے نجی کلب میں ملک کے سنئیر صحافیوں ،ایڈیٹرز  ، تجزیہ کاروں، اینکرز رپورٹر پر مشتمل گروپ ڈائیلاگ کا حصہ بنا ۔

چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام فیک نیوز کے خاتمے اور تدارک ڈائیلاگ کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے وفاقی حکومت  خصوصا وزیراعظم شہباز شریف کے سفارتی محاذ میں کامیابی کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور شرکاء کو بتایا کہ جلد چین کے ساتھ سی پیک ٹو کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے جبکہ سعودیہ سے ایک سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آنے کا قوی امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز میں فیک نیوز بھی بڑا مسئلہ بنتی جارہی ہے جھوٹی خبروں اور سوشل میڈیا ٹرولنگ سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے جبکہ گمراہ کن جھوٹی خبروں کو ختم کرنے کےلیے اب سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد سنئیر صحافیوں سے اس حوالے سے ملاقات کریں گے جبکہ اس ڈائیلاگ میں ہونے والی گفتگو اور تجاویز کو وہ وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے پیش کریں گے۔ ڈائیلاگ میں مجیب الرحمن شامی ، حفیظ اللہ نیازی ، کامران شاہد، منصور علی خان ،نصرللہ ملک ،افتخار احمد ، پرویز بشیر ،حیبب اکرم  ،رضوان رضی ،عمران شفقت، مزمل سہروردی اورنجم ولی خان سمیت متعدد سنئیر صحافیوں نے شرکت کی ۔

سنئیر صحافیوں نے حکومت کو فیک نیوز کے تدارک کے لیے سنجیدہ کوششوں کےلیے مختلف آراء پیش کیں جبکہ موجودہ حالات میں ڈیجیٹل میڈیا کے مشروم کی طرح پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔ میڈیا ایڈوائزعاصم نصیرنے ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد پر وفاقی وزیر اطلاعات  کی جانب سے رانا مشہود احمد خان کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *