خاص خبریں

پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندو اے ایس پی تعینات

فیصل آباد: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندو پی ایس پی افسر کو محکمہ پولیس میں تعینات کیا گیا ہے جس سے پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے آیاہے ۔ اس تعیناتی کو تمام سماجی حلقوں میں سراہا جارہا ہے ۔ ہندو پی ایس پی افسر راجیندر مہیگوار نے فیصل آباد میں فرائض نبھانا شروع کر دیئے ہیں ۔ فیصل آباد پولیس گلبرگ سرکل میں  بطور اے ایس پی تعینات ہونے والے راجیندر مہیگوار ضلع بدین سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے سی ایس ایس کے بعد پولیس گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ راجیندر مہیگوار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا مشن پورا ہو رہا ہے جس پر بہت خوشی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *