فروغ اردو کی کاوشیں ڈھیر، 13سال بعد ہونےوالا اردو یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد پھر ملتوی
کراچی : وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تحریری طور پر اردو یونیورسٹی کراچی کیمپس کو فنڈز دینے سے انکار کیا گیا ہے جس کے بعد تیرہ سال بعد یونیورسٹی میں ہونے والا جلسہ تقسیم اسناد پھر ملتوی کر دیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قومی زبان اردو کے فروغ کے لئے حکومت کی عملی کاوشیں صفر ہیں ۔ جلسہ تقسیم اسناد کے انعقاد کو روکتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی موجودہ مالی صورتحال اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ تقریب منعقد کی جائے ۔ سیکرٹری تعلیم بھی مصروف ہیں اس لئے اپنا شیڈول ملتوی کر دیں ۔ واضح رہے کہ آخری بار یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد 2011میں ہوا تھا۔
