ٹی ٹوینٹی ڈومیسٹک میں 349رنز کا ریکارڈ بن گیا
ممبئی : بھارت میں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران چوکوں اور چھکوں کی بارش نے سب کو حیران کردیا۔ مقامی ٹیم نے سب سے بڑا اسکور کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ سید مشتاق علی ٹرافی میں ’’بروڈا کی ٹیم‘‘ نے ’’سکم ٹیم‘‘ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا۔ بروڈا نے 5 وکٹ کے نقصان پر 349 رنز بنا ڈالے۔ ٹیم نے مجموعی طور پر ریکارڈ سینتیس چھکے رسید کر کے تاریخ رقم کر دی ۔ اس سے قبل زمبابوے نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف 4 وکٹ پر 344 رنز داغے تھے ۔ ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ زمبابوے کا تھا جس نے 27 چھکے لگائے تھے۔
