تازہ ترینخاص خبریں

پی ٹی آئی کے لئے ایک اور مشکل دن ، عمران خان پر فرد جرم ، عمر ایوب، راجہ بشارت گرفتار

راولپنڈی : پی ٹی آئی کے لئے ایک اور دن مشکل ثابت ہوا ہے ۔ اعلیٰ قیادت پھر قانون کے ریڈار میں آگئی ۔ نومئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی  پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمرایوب، شیخ رشید، فواد چوہدری، زرتاج گل اور راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے۔وکلاء کے دلائل مکمل ہونےکے بعد  جج امجد علی شاہ نے فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی۔ شیخ رشید مجموعی طور پر سوملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ۔ ادھر پولیس نے رکن قومی اسمبلی ، اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو اڈیالہ جیل کے باہر  سےگرفتار کرلیا۔پولیس کی جانب سے عمر ایوب سمیت سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ پشارت،  ملک احمد چٹھہ اور عظیم الدین کو  بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *