پاکستانسائنس اور ٹیکنالوجی

ایلون مسک کی سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کمپنی سٹار لنک کو پاکستان میں لانے کی تیاریاں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی سٹار لنک کو پاکستان لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے اس حوالے سے اجلاس میں بتایا ہے کہ ایلون مسک کی سیٹلائٹ کمپنی اسٹار لنک کو پاکستان لانا چاہتے ہیں ۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر پلوشہ خان نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی جو بھی اقدام اٹھاتی ہے ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈال دیتی ہے، سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیوں ہورہا ہے ۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاؤس ایسوسی ایشن سجاد سید کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش یا سست روی سے بہت نقصان ہو رہا ہے حکومت اس میں سنجیدگی دکھائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *