خاص خبریںکھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ملک کے لئے ہائبرڈ فارمولا ماننے سے انکار کر دیا

دبئی :چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر ہائبرڈ ماڈل کی ضد کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ملک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کےلیے ہائبرڈ فارمولا ماننے سے انکار کردیا۔ دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2031 تک بھارت میں شیڈول تمام آئی سی سی ایونٹس کےلیے ہائبرڈ ماڈل ہی اپنانے کا فارمولا پیش کیا تھا کہ اگر چیمپیئنز ٹرافی کےلیےبھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پھرٹیم پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گی ۔ بھارتی بورڈ نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت میں سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں، اس لیے کوئی بھی ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *