شاداب خان کے ساتھ تعلقات رہے ، پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج کا دعویٰ
کراچی : پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹر شاداب خان چھ سے 7 ماہ تک انکے ساتھ تعلقات میں رہے۔ واٹس ایپ پر پیغام رسانی ہوتی رہی ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شاداب خان کے ساتھ دوستی رہی ہے ۔ یہ دوستی چھ سے سات ماہ تک چلی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شاداب خان پر فدا تھیں ، وہ ان کے کرش تھے اور یہ بات شاداب بھی جانتے تھے۔ ان کی وجہ سے کرکٹ اچھی لگتی تھی۔ ان کی اتنی بڑی مداح تھی کہ صرف ان کی خاطر کرکٹ میچز دیکھنے لاہوربھی گئی ۔ انتہا کی حد تک شاداب خان کو چاہا مگر جب انہوں نے شادی کر لی تو دل ٹوٹ گیا۔
