خاص خبریں

آپ نے امن بحال کرنا تھا ، آپ نے پورا اسلام آباد ہی بند کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ حکومت پر برہم

اسلام آباد : چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئےکہا ہے کہ احتجاج کے دوران انتظامیہ نے امن بحال کرنا تھا، مگر آپ نے تو پوراشہر ہی بند کر دیا۔ حکومت کو شہریوں، تاجروں اور مظاہرین کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنے کا کہا تھا۔24 نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ، اسٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمان اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے مزید ریمارکس دیئے کہ میڈیا پر ہر جگہ کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر پر ہم اجازت نہیں دے رہے، عدالت نے آپ سے کہا تھا کہ شہریوں، تاجروں اور مظاہرین کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں مگر بظاہر ایسا کچھ نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *