ڈزنی کی نئی فلم میں شاہ رخ خان کی انٹری پر بھارت میں تہلکہ
ممبئی : شاہ رخ خان نے ڈزنی کی نئی فلم ’مفاسا۔۔ دی لائن کنگ‘ کے ہندی ورژن میں انٹری ڈال دی ہے ۔ ہندی ڈب فلم میں مفاسا کے کردار کی وائس اوور شاہ رخ خان کی ہوگی جس سے شاہ رخ کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے وقت شاہ رخ نے اپنی مشہور فلم ’جوان‘ کے ڈائیلاگ، ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے، باپ سے بات کر‘ کا موازنہ مفاسا کی شخصیت سے کیا۔ نئے پرومو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ مفاسا کا کردار ان کے دل کے قریب ہے کیونکہ ان کے بچپن میں ان کے بال شیر کی مانند تھے، جو مفاسا کے بالوں سے ملتے جلتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابرام خان اس فلم میں ڈیبیو کر رہے ہیں اور وہ چھوٹے مفاسا کے کردار کو اپنی آواز دے رہے ہیں۔۔
