پاکستان

پاکستان میں تین ماہ تک انٹرنیٹ کی سپیڈ بہتر ہونے کا امکان

کراچی : پاکستان سافٹ ویئرہاؤسز ایسوسی ایشنز نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ ممکنہ طور پر تین ماہ کے اندر حل ہو جائے گا۔ فائر وال کیوجہ سے انٹرنیٹ کی سپیڈ جیسے مسائل پر حکومت سے بات چیت چل رہی ہے ۔ سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ سید نے کہا کہ اگر واٹس ایپ پر کوئی میسیج بھیجا جاتا ہے لیکن تصویر نہیں ارسال ہوتی تو یہ ممکن ہے کہ نگرانی جاری ہو۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں صارفین کو انٹرنیٹ میں وقفے وقفے سے رکاوٹ اور سست رفتار کا سامنا کرنا پڑرہا ۔ وائی فائی اور موبائل ڈیٹا سروسز دونوں ہی شدید سست روی کا شکار ہیں  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *