تازہ ترینخاص خبریں

آخری پتہ باقی ہے ، ابھی استعمال نہیں کروں گا، عمران خان

راولپنڈی : عمران خان سے ان کی بہن علیمہ خان نے ملاقات کی ہے جس کے بعد علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ڈی چوک پر گولی چلانے پر برہم ہیں ۔ ان کے مطابق گولی چلانے والوں کو معافی نہیں ملے گی ۔ بشری بی بی نے لیڈ کیا، باقی قیادت کو بھی آگے آنا چاہیے تھا۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی ڈی چوک واقعے پر شاک میں ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ سب سے پہلی ایف آئی آر محسن نقوی اور شہباز شریف کے خلاف کی جائے۔عمران خان نے کہا ہے کہ ایک آخری کارڈ میرے پاس ہے جو ابھی استعمال نہیں کروں گا، سانحہ ڈی چوک پر سپریم کورٹ اور انٹرنیشنل اداروں کے پاس رپورٹ لے کر جائیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے کہا بانی کو زہر دیا جا رہا ہے، کوئی کہہ رہا تھا کہ ذہنی طور پر صحت خراب ہے، ملاقات میں بانی نے کہا میری صحت بلکل ٹھیک ہے، 50 گھنٹے بند رکھا گیا، اخبار ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *