پامی نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا
لاہور : ملک بھر میں ایک سو دس سے زائد اداروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایسوی ایشن آف پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز نے پی ایم ڈی سی کی طرف سے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا ہے۔پامی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ یہ طلباء، والدین،فیکلٹی اور کالجوں میں پریشانی کا باعث ہے اور یہ پاکستان میں دندان سازی کے پیشے کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں اب بھی ڈینٹل ڈاکٹرز کی کمی ہے۔
پامی نے خبردار کیا ہے کہ یہ فیصلہ کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ نہیں لیا گیاہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس غیر قانونی عمل کے خالف کارروائی کرے اور فیصلہ واپس کیا جائے۔ بصورت دیگر پی ایم ڈی سی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینٹل سرجری پروگرام چار سے پانچ سال کرنا ناقابل قبول ہے ہم طبی اور دانتوں کی تعیلم کو عالمی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں ۔ یہ ضروری ہے کہ اس حد تک فیصلے مناسب عمل کے بعد اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کئے جائیں۔
