تازہ ترین

ڈی چوک کے معاملے پر تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ڈی چوک احتجاج پر فورسز کے کریک ڈاؤن کے بعد تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آنے لگے ۔ علی محمد خان کا آڈیو بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مذاکرات میں مصروف تھی، اگر مذاکرات جاری تھے تو باقی رہنماؤں کو اس سے آگاہ کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا بشریٰ بی بی اکیلے فیصلے کرنے کی مجاذ ہیں ؟ اسی طرح پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔  پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں جس پر ہمارے تحفظات ہیں ۔ حلیم عادل شیخ نے کور کمیٹی میں موقف اختیار کیا کہ ہمیں بتایا جائے انکے پیر کون ہیں یا انہیں تعویذ کون دیتا ہے؟ ہم پر ایف آئی آرز ہو رہی ہیں لیکن مرکزی قیادت اس سےآزاد ہے، جبکہ ورکرز ہی پھنستے ہیں  ۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *