خاص خبریں

فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے میں مزید تیزی آئے گی، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملات میں مزید تیزی آئے گی۔وزیراعظم سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے خصوصی ملاقات کی اور وزیراعظم کو ملکی معیشت کے لیے دن رات محنت کرنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے پر مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انکی فلاح کے لیے وفاق اور پنجاب ملک کر اقدامات کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز میرے دل کے انتہائی قریب ہیں اور متعلقہ  وزارت، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اور اوورسیز کمیشن میں پہلی فرصت میں تعیناتیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ن لیگ کی حکومت کام کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *