بلوچستان میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) ملک بھر میں خشک موسم کے بعد بلوچستان کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود ہورہاہے جب کہ پشین، زیارت، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، سبی، بارکھان اور خضدار میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح قلات میں 7، سبی میں 15، نوکنڈی میں 11 اور تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری ہے۔
بلوچستان کےساحلی علاقوں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18اور جیوانی میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی اگلے ہفتے بارش کا امکان ہے ۔
