عالمی خبریں

عراق میں یونیورسٹی پروفیسرنےمعمولی تلخ کلامی پرساتھی ورکرکوقتل کردیا

بصرہ : بصرہ میں یونیورسٹی پروفیسر نے معمولی تلخ کلامی پر ساتھ ورکر کوقتل کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق پروفیسر کی گولی سےہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ڈاکٹرسارہ العبودی کے نام سے ہوئی ہے جو بصرہ یونیورسٹی کی کالج آف ایجوکیشن میں فرائض سر انجام دی رہی تھیں ۔ یونی ورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیجز میں واضح ہے کہ پروفیسر نے سارہ العبودی سے گفتگو میں تکرار کے بعد فائرنگ کردی۔ پروفیسر ضرغام، بصرہ کے گورنر اسعد العیدانی کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔دوسری جانب بصرہ کے گورنر کا کہنا ہے کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔ انصاف کی فراہمی میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *