تازہ ترینکھیل

چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی ڈٹ گیا، بھارت نے سوچنے کا وقت مانگ لیا

دئبی : پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کرانے کے حوالے سے سخت موقف اپنایا ہے ، آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان نے اپنے مطالبات سامنے رکھے اور واضح کیا کہ ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی ۔ کوئی ہائبرڈ ماڈل نہیں چلے گا ۔ ساتھ ہی پی سی بی نے موقف اپنایا ہے کہ اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلنے آئے گا تو پاکستان بھی بھارت کھیلنے نہیں جائے گا۔ ایک روزقبل ملتوی ہونے والی میٹنگ کے بعد ابھی تا وقت کہ کوئی ایسی میٹنگ پلان نہیں کی گئی جس سے کوئی حتمی پلان سامنے آسکے ۔

آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی سی آئی کو خود ایک دوسرے سے بات کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بھارت نے اس حوالے سے مزید سوچنے کا وقت مانگا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *