فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی کے لئے خطرہ قرار دے دیا
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ سکیورٹی رسک بن چکی ہیں ۔ ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان سے متعلق کی گئی گفتگو میں کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں۔ اگر عمران خان کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی۔ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں، عمران خان کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی، بشریٰ بی بی کبھی عمران خان کو دہی کھلادیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز ،یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کی سیاست پر نکتہ چینی کی تھی اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی ‘پی ٹی آئی پاکستان’ بن جائےگی۔
