خاص خبریں

ڈی چوک جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد : ڈی چوک جھڑپوں میں ہلاکتوں کا معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا ۔ اس حوالے سے مختلف بیانات کی وجہ سے کچھ بھی حتمی طور پر سامنے نہیں آیا ۔ ایک روز قبل پریس کانفرنس کےدوران علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا تھا کہ سینکڑوں شہادتیں ہوئی ہیں ،  ایک ہزار سے زائد افراد کو گولیاں ماری گئی ہیں ۔ علی امین گنڈا پور کے دعوے کے حساب سے ہزار سے زائد کارکن زخمی ہیں ۔  دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حساب سے 270سے زائد شہادتیں ہوئی ہیں ۔ ان بیانات کے بعد ملک بھر میں سوالات اٹھنے لگے کہ اگر اتنی بڑی تعداد میں کارکن مارے گئے ہیں تو ان کی میتیں کہاں ہیں ؟ تدفین کہاں کہاں کی گئیں ؟ زخمی کارکن کون کونسے ہسپتالوں میں داخل ہیں ؟

ہسپتال ذرائع کے اعداد وشمار

اسلام آباد کے ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق تین اسپتالوں میں 10 جاں بحق افراد اور 71 زخمی لائے گئے تھے جنہیں علاج معاملہ فراہم کیا گیاجبکہ جاں بحق افراد کی میتیں روانہ کر دی گئیں ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سو سے زائد سکیورٹی اہلکار ہسپتالوں میں لائے گئے جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے ۔ اس طرح پی ٹی آئی کے سینکڑوں کی تعداد میں ہلاکتوں  کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *