جرگے کے ذریعے باجوڑ سے علاقہ بدر کیا گیا جوڑا کراچی میں قتل
کراچی:پسند کی شادی پر جرگے کے ذریعے باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کو کراچی میں ابدی نیند سلا دیا گیا۔ اولڈ سٹی ایریا نیپیئر تھانے کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے خاتون اور مرد کی شناخت ہو گئی ہے ۔ دونوں میاں بیوی تھے اور کچھ عرصے سے نیپیئر روڈ رہ رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق مقتولین کوپسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔ قتل ہونے والے شخص کا نام عطاللہ ولد پیرمحمد خان تھا جبکہ خاتون کا نام رہادیہ عرف ثمرین دختر محمد گل تھا۔ ایس ایچ او نیپیئر کے مطابق مقتولین کا آبائی تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا اور انہوں نے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں ۔ اس دوران دونوں نے لیاری کے ایک نجی ہوٹل میں بھی قیام کیا اور پھر نیپیئر کے علاقے لیاری میوہ شاہ مسجد کے قریب کرایے پر مکان لے لیا۔گزشتہ روز مقتولین کلفٹن سی ویو کے قریب شاپنگ مال سے رکشے میں سوار ہو کر لیاری آئےجہاں انہیں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے گولیاں مار دیں ۔
