ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا نوجوانوں کونشے سے بچانا قابل ستائش ہے ، گورنر
لاہور: ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے 6 رکنی وفد کی کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کی سربراہی میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات ہوئی ہے ۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جاری آگاہی مہم، سڑکوں باغوں پارکوں پر پڑے عادی افراد، علاج معالجے کی سہولیات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے اقدامات پر بریفننگ دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا نوجوانوں کو نشہ کی لت سے بچانا قابلِ ستائش ہے۔ نوجوان نسل کو نشے جیسی برائی سے بچانا اور صحت مند تعلیمی ماحول مہیا کرنا اولین ترجیح ہے۔ دسمبر میں منعقد ہونے والی وائس چانسلرز کانفرنس میں اس اہم مسئلے پر بھی بات کریں گے۔ منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا ساتھ دیں گے۔ وفد میں ڈائریکٹر میاں شاہد محمود، سید محسن، عدیل راشد، ڈاکٹر شعیب ظفر، عقیلہ بٹ سمیت دیگر شامل تھے ۔
