خاص خبریں

سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ، انڈیکس نے 1لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کرلیا۔ پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی کا رجحان ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 790 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی سطح عبور کرلی جس پر سرمایہ کاروں کے چہرے کھل اٹھے ۔

 معاشی ماہرین کے مطابق حکومتی درست اقدامات کے پیش نظر ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ سیاسی استحکام بھی نظر آرہا ہے ۔  اسی سلسلے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں آج جمعرات کے روز بازارِ حصص میں 1099 پوائنٹس کی بڑی تیزی نظرآئی ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ 479پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

 معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ترقی معاشی بہتری کی نوید ہے۔ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی پالیسیز درست سمت میں گامزن ہیں۔  اس سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *