کپٹروں کی دھلائی میں اسپرین کے استعمال کے حیرت انگیز نتائج
نیویارک :جدید واشنگ مشینوں میں بھی کپڑوں کا اصل رنگ متاثر ہو رہا ہے خاص طو پر خواتین کو اکثر یہ شکایات رہتی ہیں ۔ سفید کپڑوں کی دھلائی کے وقت یہ ایشو ہمیشہ سے ہی رہا ہے کہ ان کی سفیدی متاثر ہوتی ہے مگر امریکامیں ایک طریقہ مقبول ہو رہا ہے جس کی رو سے اسپرین کی گولیاں مشین میں ڈال دی جاتی ہیں ۔ حیرت انگیز طور پر سردرد کی عام دستیاب دوا ڈسپرین ایک ایسی چیز ہےجو آپ کے کپڑوں کی دھلائی کے دوران ان کا سفید کلر متاثر نہیں کرتی ۔ انٹرنیٹ پر وائرل اس طریقے کی رو سے اسپرین کی چند گولیوں کو گرم پانی میں مکس کر کے مشین میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ اس کے بعد سفید کپڑوں کی سفیدی برقرار رہتی ہے ۔
