عمران خان کی 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد
لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کے اشارے پر200 حساس تنصیبات پر حملے ہوئے ۔ یہ کیسزبغاوت اورحساس تنصیبات پر حملے کے ہیں ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
