ایک وقت میں انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا سوچا ، شاہ رخ خان
دبئی : بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نےکہا ہےان کے کیرئیر میں ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب وہ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والے تھے ۔ دبئی میں منعقدہ گلوبل فریٹ سمٹ کے دوران شاہ رخ نے اپنے کیریئر کے آغاز اور مشکلات پر کھل کر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں سیٹ پر آیا تو مجھے لگا کہ میں ایک بہترین اداکار ہوں لیکن جلد ہی احساس ہوا کہ سیٹ پر موجود ہر شخص مجھ سے بہتر جانتا ہے کہ اداکاری کیسے کی جاتی ہے ۔ مجھے لگا کہ میں ناکام ہوں اور دہلی واپسی کے لیے فلائٹ بک کروالی۔ انٹرنیشنل فلائٹ 25 فیصد سستی تھی اور مہنگی فلائٹ افورڈ نہیں کرسکتا تھا۔شاہ رخ نے کہا کہ وہ گھر واپس جا کر اپنی زندگی نئے سرے سے شروع کرنا چاہتے تھے۔ہر دن مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔ کیریئر کے 35 سالوں میں جب بھی سیٹ پر گیا، یہ احساس ہوا کہ میں خود کو بہتر کیسے بنا سکتا ہوں۔
