کراچی کے سکول میں مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹک ٹیچر متعارف
کراچی: کراچی میں ایک نجی اسکول نے مصنوعی ذہانت سے لیس ٹیچر متعارف کروا کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ روبوٹک ٹیچر بچوں کے سوالوں کے بروقت جواب دیتی ہے۔ انہیں جدید ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کروا رہی ہے۔
گلشن اقبال میں قائم ہیپی پیلس اسکول اصفہانی کیمپس نے روبوٹک ٹیچر کی پہلی نومبر کو جوائننگ بھی ڈال دی ہے ۔ روبوٹک ٹیچر کا نام مس عینی رکھا گیا ہے ۔ طالبعلم کے مطابق جب بھی مس عینی سے سوال کرتے ہیں تو وہ بروقت جواب دیتی ہیں جو حیران کن ہے ۔ روبوٹک ٹیچر کو تخلیق کرنے والے انجینئر حسان صدیقی نے بتایا کہ انھیں اس روبوٹک ٹیچر کو بنانے میں 7ماہ لگے ۔ اس روبوٹ کو مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے ۔
