تحریک انصاف نےباضابطہ طور پر احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد : تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چئیرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق پرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیوں کی بارش کی گئی اور سینکڑوں نہتّے پاکستانیوں کو زخمی کیا گیا ۔ ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا پرامن احتجاج کیلئے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور شمالی پنجاب کے اضلاع سے آگ اور خون کا دریا عبور کر کے مکمل پرامن انداز میں ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دنیا بھر میں بانی چیئرمین کی کال پر تاریخی احتجاج ہوا ہے ۔
