خاص خبریں

ڈی چوک پر شدید جھڑپیں ، فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا، بشریٰ بی بی کا کنٹینر پیچھے دھکیل دیا گیا

اسلام آباد : ڈی چوک پر ایک مرتبہ پھر فورسز نےچارج سنبھال لیا ہے ۔ چند گھنٹے قبل تک اسلام آباد کے ڈی چوک میں جو منظر نظر آ رہا تھا اب صورتحال اس سے یکسر مختلف ہے۔پی ٹی آئی کارکنان تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بلاخر تیسرے دن کی دوپہر اپنی منزل ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں تاہم یہاں تک آنے والے کارکنان کی پولیس کے ساتھ چھڑپیں ہوتی رہیں جس کے بعد کارکنوں کو ڈی چوک سے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔ زیادہ ترکارکن منتشر ہو گئے ہیں ۔ اس وقت ڈی چوک کا کنٹرول سکیورٹی اہلکاروں نے سنبھال لیا ہے اور بشری بی بی کے کنٹینر کو سیونتھ ایونیو پر پیچپھے کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔

ایٹی نائن نیوز کے مطابق اس وقت ڈی چوک مکمل خالی ہے اور پی ٹی آئی کارکنان آس پاس کے علاقوں خصوصا7 ایف سکس اور شہیدِ ملت والے علاقے میں اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تھوڑی تھوری دیر بعد یہ کارکنان ڈی چوک کی جانب بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کی پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *