خاص خبریں

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا بانی پی ٹی سی سے منسوب بیان جاری ، آخری گیند تک لڑنے کا اعلان

اسلام آباد : عمران خان نے جیل سے کارکنوں کو اہم اور دو ٹوک پیغام دیاہے ۔ انہوں نے بیرسٹر گوہر کو پیغام دیاہے جس کےبعد ان کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ جو کرنا ہے کر لو ، اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی ٹیم آخری گیند تک لڑے ۔ مزید لکھا کہ ’مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کے لیے پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کر لو، میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اب تک نہیں پہنچ پائے ہیں وہ بھی ڈی چوک پہنچیں۔

سابق وزیرِ اعظم نے الزام لگایا ہے کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر رینجرز اور پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان پر فائرنگ اور شیلنگ کی  ہے جس کے نتیجے میں پرامن شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔ محسن نقوی کو اس کا حساب دینا ہوگا۔

مظاہرین کو پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی متحد اور ڈٹے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *