تازہ ترینخاص خبریں

بشریٰ بی بی کا کارکنوں کے ہمراہ ڈی چوک میں دھرنا، جذباتی خطاب

اسلام آباد : عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک پہنچنے والے کارکنوں سے مختصر خطاب کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی صورت عمران خان کی رہائی سے پہلے واپس نہیں آنا ۔ انہوں نے کارکنوں سے وعدہ لے لیا کہ وہ عمران خان کو ساتھ لیے بغیر ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے۔

ایٹی نائن کے مطابق پی ٹی آئی کے خیبر پختون خوا سے آئے قافلے تمام تر حکومتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچے ہیں  جہاں بشریٰ بی بی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی موجود ہیں ۔ پارٹی کے دیگر رہنما بھی ڈی چوک موجود ہیں ۔

بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے خطاب  میں کہا کہ عمران خان صرف آپ لوگوں کے لیے کھڑے ہوئے ہیں ، ان کے مشن کو پیچھے نہیں جانے دینا۔ آپ لوگوں کو وعدہ کرنا ہے کہ جب تک عمران خان آپ لوگوں کے درمیان نہیں آئیں گے  ڈی چوک خالی نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں ڈی چوک نہیں چھوڑوں گی ۔ خان کو لیے بغیر یہاں سے نہیں نکلوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ سے کوئی یہ کہے کہ بی بی ڈی چوک چھوڑ کر چلی گئی تو یہ جھوٹ ہوگا، میں یہاں ہی بیٹھی ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *