تازہ ترینخاص خبریں

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کا ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان

اسلام آباد : شہر اقتدار کی صورتحال گھمبیر ہو چکی ہے ، کارکنوں کی بڑی تعداد اس وقت ڈی چوک میں موجود ہیں ۔ تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور نے باہمی  مشاورت سے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدراور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے کے ساتھ ارباب نسیم نے 89 نیوز نیوز کو بتایا کہ کارکن بہت مشتعل ہیں اور پرعزم ہیں ۔ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی کے یہ مظاہرین سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل سے فوری رہائی چاہتے ہیں ۔ دوسری جانب عطا تارڑ نے واضح کیا ہے کہ شرپشندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اس وقت یہ ٹولہ ملکی حالات خراب کر رہا ہے ۔ اس سے قبل وزیر داخلہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ڈی چوک سے آگے آنے کی کسی کو اجازت نہیں نقصان کی زمہ داری پی ٹی آئی کی قیادت ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *