تازہ ترین

اسلام آباد، راولپنڈی میں تمام راستے بند، پٹرول کی قلت

اسلام آباد : جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش کے باعث پٹرولیم سپلائی نہ ہو سکی جس کےباعث دونوں شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہو گئی ۔ کئی پٹرول پمپ بند ہیں جبکہ زیادہ تر علاقوں میں پٹرول دستیاب نہیں ۔ ترجمان آئل ٹینکرز کانٹریکٹرزایسوسی ایشن نےکہا ہےکہ راستوں میں رکاوٹوں کےسبب اسلام آباد اور راولپنڈی کےڈیپوزسےپیٹرول پمپوں تک سپلائی بند چکی ہے۔ اگریہی صورت حال جاری رہی تو پیٹرول پمپس پرفیول کا بحران بڑھ جائے گا۔ دوسری جانب ضلعی صدرپیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن راجہ وسیم نےکہاہےکہ اسلام آباد میں ٹریفک نہ ہونےکےبرابرہے جس کی وجہ سے تیل کی سیل نہیں ہورہی۔ اسلام آباد میں پیٹرول پمپوں پر تیل موجود ہے لیکن تیل کی کھپت بڑھنے پرمسئلہ ہو سکتاہے،فی الحال صورتحال ٹھیک ہے، اسلام آباد ڈیپو سے پمپس کو نئی سپلائی نہیں ہو رہی۔ صدرپاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نارتھ چوہدری ظفرالٰہی کےمطابق راولپنڈی میں پیٹرول پمپس پراسٹاک ختم ہورہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *