تازہ ترینخاص خبریں

پی ٹی آئی کا قافلہ ڈی چوک کے قریب ، صورتحال انتہائی کشیدہ

اسلام آباد : پی ٹٰی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ کراس کر گیا ۔ ڈی چوک کی جانب پیش قدمی کی جارہی ہے۔ صورتحال اس وقت تشویشناک ہے ۔ رپورٹس کے مطابق کارکنوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود ہے جبکہ کئی مقامات پر پولیس اور رینجرز پیچھے ہٹ گئے ہیں ۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے اب سے کچھ دیر پہلے وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا ہے کہ رینجرز کو اختیار دیاگیا ہے کہ اگر کوئی شرپسند املاک کو نقصان پہنچائے تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ ادھر بشریٰ بی بی کارکنوں کو لیڈ کر رہی ہیں ۔ رینجرز اور پولیس نے ڈی چوک کو سیل کر رکھا ہے مگر کارکن کسی بھی وقت حصار توڑ کرآگے بڑھنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں ۔ اس سے قبل بلیو ایریا میں کارکنوں نے کنٹینر ہٹادیئے اور آگے بڑھ گئے ۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے قافلہ جی 11 اور جی 9 سے گزرا جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پاس بھی آنسو گیس کے شیل ہیں جو انہوں نے سکیورٹی فورسز پر برسائے ۔ اس وقت بھی دونوں جانب سے شیلنگ کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب بیرسٹر سیف کچھ دیر بعد عمران خان سے ملاقات کریں گے اور انہیں صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔ مشیر اطلاعات عمران خان کا کارکنوں کے لئے پیغام بھی سامنے آنے کا امکان ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *