تازہ ترینخاص خبریں

چار رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

اسلام آباد: تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں فوج موجود ہے ۔ وزارت داخلہ نے فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج ہنگامی حالت میں سکیورٹی صورتحال کی بہتری یقینی بنائے گی ۔ وزار داخلہ  نے واضح کر دیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کا اختیار ہوگا۔ شاہراہ دستورپرپارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پرفوج تعینات ہوگئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے احکامات ملے ہیں ۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھائی  جس سے چار  رینجرز اہلکار شہید جب کہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان بھی زخمی ہو گئے ۔ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *