تازہ ترینخاص خبریں

عمران خان کو بشریٰ بی بی کے بیان پر تشویش، سیاست سے دور رہنے کا حکم

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے  اپنی اہلیہ کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سیاست سے دور رہنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے بھی بشریٰ بی بی کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی اکثریت نے خود کوبشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے فیصلہ کر لیا ہے ۔ پارٹی قیادت نے پیغام بھجوایا ہے کہ بشریٰ بی بی کوکسی بھی معاملے سے پہلے پارٹی سے مشاورت کرنی چاہیے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق  احتجاج میں بشریٰ بی بی شامل ہوں گی مگر ان کا کردار مرکزی نہیں ہوگا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کے ذریعےبانی پی ٹی آئی کوپیغام پہنچانےکی کوشش کی لیکن مشعال یوسفزئی  ملاقات کی اجازت نہ ملی ۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھاکہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توباجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔ سابق آرمی چیف کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *