چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارتی بورڈ میں رابطہ متوقع
لاہور : بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ اور پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شاہ اور محسن نقوی کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات چیت ہوسکتی ہے ۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے آئی سی سی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ اس دوران پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر بھی بات ہوئی ہے ۔
