سائنس اور ٹیکنالوجی

زمین کا مقناطیسی شمالی قطب روس کی جانب منتقل ہونے لگا، سائنسدانوں کی نئی تحقیق

لندن : برطانوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ زمین کا مقناطیسی شمالی قطب روس کی جانب جھک رہا ہے ۔ ماہرین باریک بینی سے مقناطیسی قطب شمالی کا جائزہ لیتے آئےہیں ۔ یہ کینیڈا سے سائبیریا کی طرف تقریباً 2,250 کلومیٹر دور منتقل ہوا ہے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کی حرکت میں تیزی آئی ہے۔ ماہرین کےمطابق 1990 اور 2005 کے درمیان نقل و حرکت کی شرح 15 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے جو حیرت انگیز ہے ۔ مقناطیسی شمالی قطب نیویگیشن، تابکاری سے تحفظ اور عالمی مقناطیسی ماڈل بنانے کے لیے استعمال ہونے والے جی پی ایس جیسی کئی وجوہات کی بنا پرانتہائی اہمیت کا حامل ہے مگر مقناطیسی قطب شمالی جغرافیائی قطب شمالی سے مختلف ہے جو ایک ہی رہتا ہے کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں تمام طول البلد لکیریں آپس میں ملاپ کرتی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *