وزیراعظم نے بشریٰ بی بی کے بیان کو ملک دشمنی قرار دے دیا
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کو پاکستان کے خلاف کھلی دشمنی قرار دےدیا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو ہاتھ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا قوم اس ہاتھ کو توڑ دے گی۔ سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو وہ کیا کہیں گے کہ پاکستان کے عوام، حکومت اورسیاستدان کیسے ہیں؟ اس فطرت کے لوگوں کو اندازہ ہی نہیں کہ ان کے بیان سے پاکستان کوکتنا نقصان ہوسکتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ نفرتوں کے بیچ بوئے جارہے ہیں،ذاتی اور سیاسی مفاد کی خاطربیانات دیے جارہےہیں، یہ کیسا سیاسی مفاد ہے جوپاکستان کے اعلیٰ ترین مفاد کو کاٹ رہا ہے؟
