متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیوز سے متعلق خاموشی توڑ دی
کراچی : متنازع ماڈل و میزبان متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے حوالےاہم انکشافات کئے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیوز تین سال قبل بنائی گئی تھیں جو کہ سو فیصد جعلی ہیں ۔ یہ ویڈیوز ایڈٹ شدہ ہیں اور مکمل فیک ہیں ۔ وائرل ویڈیوز میں ان کا چہرہ ایڈٹ کر کے جوڑا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ویڈیوز اب بنانا بہت آسان ہو گیاہے ۔ لوگ پراپیگنڈے اور بلیک میلنگ کے لئے اسے استعمال کرتے ہیں ۔ 2021میں میری نازیبا ویڈیوز جھنگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایڈٹ کی تھیں ۔ ان ویڈیو کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے بھی رابطہ کیا تھا۔
