عالمی خبریں

ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا شخص آخری رسومات سے قبل  زندہ ہوگیا

ممبئی :  بھارت میں ایک شخص کی آخری رسومات میں اس وقت رشتے داروں کی دوڑیں لگ گئیں جب مردہ زندہ ہو کر اٹھ بیٹھا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان روہتاش گونگا بہرہ ہے اور یتیم خانے میں زندگی گزار رہا تھا۔ طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں  نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ کچھ ہی دیر بعد روہتاش کے رشتے دار جمع ہو گئے اور اس کی آخری رسومات کے لئے اسے شمشان گھاٹ لے گئے ۔

جب روہتاش کو جلانے کے عمل کا آغاز کیا جارہا تھاتو عین اسی لمحے وہ سانس لینے لگا اور اس کا جسم حرکت کرنے لگا۔ اسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو گئے اور بھاگ نکلے ۔ شمشان گھاٹ کے چند افراد نے اسے دیکھا کہ وہ زندہ ہے اور پانی مانگا جس پر اسے دوبارہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مزید بہتر ہو گئی اوراسے صحت مند قرار دے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کی غلط تشخیص کی وجہ سے ایسا ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *