آس پاسپاکستان

رحیم یارخان میں  کریک ڈاؤن ، بیکریوں کو سپلائی کئے جانے والے 2ہزار خراب انڈے برآمد

رحیم یار خان ( نمائندہ 89نیوز ) صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کریک ڈاؤن میں مضر صحت اشیا کی بھاری کھیپ پکڑی گئی ۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے شہباز پور روڈ،صادق آباد میں پان شاپ اور کولڈ سٹور پر چھاپے مارے ۔ اس دوران دو ہزار خراب انڈے بھی برآمد ہوئے جسے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ یہ خراب انڈے مختلف بیکریوں پر سپلائی کئے جاتے تھے جن سے بیکری کی مختلف مصنوعات بنائی جاتی تھیں ۔ ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ اس موقع پرڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے واضح کیا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *