ایک سو نوےملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ
اسلام آباد:احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نے ایک مرتبہ پھر طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست کی۔ نیب نے اعتراض کیا کہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جبکہ نوٹری مہر اسلام آباد سے لگی ہے جس پر ابہام ہے ۔
بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن ملزمان نے آج بھی 342 کا بیان جمع نہیں کرایا۔واضح رہے کہ بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی 8 سماعتوں سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔
