پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی ، انڈیکس 98ہزار کی سطح کو چھو گیا
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ہے، 100 انڈیکس نے ایک اور نئی ریکارڈ بلندی کوچھوکر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کر دیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس ابتدا ہی میں 98 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔انڈیکس میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک وقت میں انڈیکس 2057 پوائنٹس اضافے سے 99385 پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔ جمعرات کے روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی۔
