خاص خبریں

دوست ملک کے حوالے سے سابق خاتون اول کا بیان سو فیصد جھوٹا ہے، قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد : سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوست ملک کے حوالے سے سابق خاتون اول کا بیان سو فیصد جھوٹا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک ایسی بات کیسے کرسکتا ہے خاص طور پر جس کے ساتھ ہماری اتنی دوستی ہو؟ بشریٰ بی بی کے دورے پر ان کے لیے خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلی اللہ و علیہ وسلم کا دروازہ کھولا گیا اور ان کو بے شمار تحائف دیے گئے۔ بشریٰ بی بی اس کے بعد اپنی بیٹی کے نکاح کے لیے بھی سعودی عرب گئیں۔ اسی طرح 2021 میں عمران اور بشریٰ بی بی پھر سعودی عرب گئے اور میں بھی ان کے ساتھ گیا تھا۔ شریعت کے نفاذ کے متعلق بات کوئی ملک کیسے کر سکتا ہے؟ ان کو سعودی عرب نے اربوں ڈالر رول اوور کر کے دیے یہ پھر ایسی بات کرتی ہیں  ۔ آخر اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے ۔ یہ میرےلئے بھی معمہ ہے ۔ لگتا ہے عمران خان بھی اپنا بیانیہ بنانے کے لیے کل کہہ دیں گے کہ یہ بات درست ہے۔

لگتا ہے بشریٰ بی بی نے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے شریعت کی باتیں شروع کردی ہیں، بظاہر یہ سیاسی ڈرامہ لگ رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *