عالمی خبریں

بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر فراڈ کیس میں فرد جرم عائد

نیویارک : بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی اوران کے بھتیجے پر فراڈ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ امریکامیں دونوں پر رشوت اور دھوکا دہی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔

امریکی پراسیکیوٹر نے دوران سماعت کہا گوتم اڈانی اور ان کے بھیتیجے پر سولر پلانٹ پروجیکٹ میں  26 کروڑ ڈالر کے فراڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی جارہی ہے ۔ امریکا میں بھارتی تاجر اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ یہ وارنٹ  امریکا میں بھارتی سفارتی حکام کے سپرد کردیئے گئے ہیں ۔ گوتم اڈانی اس وقت بھارت میں ہیں اور ان پر امریکا لاکر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *