کھیل

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیرجونیئرانتقال کرگئے

لاہور : پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر انتقال کر گئے ۔  نذیرجونیئرکےاہل خانہ کا بتانا ہے کہ وہ چند روز سے شدید علیل تھے اورگزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیاجہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ اہل خانہ کے مطابق نذیر جونیئر 5 برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی ۔ نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر نے کچھ روز قبل پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج کیلئے اپیل بھی کی تھی مگر کوئی توجہ نہ دی گئی ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے چودہ ٹیسٹ اور چار ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں  جب کہ انہوں نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *