خاص خبریں

بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوا میں گاڑیوں پر فائرنگ طرز کی دہشت گردی ، 18افراد قتل

پشاور :بلوچستان کےبعد خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ رونما ہوا ہے ۔ قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کی ہے جس سے 18افراد جاں بحق ہو گئے ۔  

ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر مسلح افراد نےفائر کھولا۔ قتل  ہونے والوں میں خاتون اور بچی بھی شامل ہے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہیں جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔ واقعے کے بعد سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *