تحریک انصاف کے جلسےسے قبل فائر وال ایکٹو ، کل سےموبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کا خدشہ
اسلام آباد :حکومت نے 23 نومبر سے اسلام آباد ، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جزوی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مختلف اوقات کے لئے معطل ہو سکتی ہے ۔ پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹوہو جائے گی ۔ ماہرین کےمطابق فائر وال ایکٹو ہونے سے انٹرنیٹ سروس کی سپیڈ کم ہو جائے گی جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہوں گی ۔ ذرائع کے مطابق صورتحال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی نے واضح کیا ہے کہ ہر صورت قافلے اسلام آباد پہنچیں گے ۔
