تازہ ترینخاص خبریں

مایوسی کے بادل چھٹ چکے، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے کدھرہیں؟ آرمی چیف

کراچی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہاایک سال پہلے چھائے مایوسی کے بادل اب چھٹ چکے ہیں، پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے۔آرمی چیف نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا مایوسی کفرہے۔ اب پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور اگلے برس تک مزید بہتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ اب کدھر ہیں؟ کیا ان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟ سیاست ملک سے مقدم نہیں، ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے۔ ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چا ہیے، یاد رکھیں ! پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ۔ جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *